شیعہ اورسنی روایت
جابربن سمرہ سےروایت ہےکہ میں اپنےوالدکےساتھ آنحضرت صلی اللہ وآلہ وسلم کی خدمت میں موجود تھااورمیں نےآپ(ص)کویہ کہتےہوۓسنا۔"میرےبعدبارہ امیر(خلیفہ)ہوں گےپھرآنحضرت(ص)نےدھیمی آوازکی"میں نےاپنےوالدسےپوچھا:۔آنحضرت(ص)نےدھیمی آوازمیں کیاکہاتھا؟میرےباپ نےبتایاکہ آنحضرت(ص)نےفرمایا:۔"سب کےسب قریش میں سےہوں گے"
کتاب//عیون اخبارالرضاؑ//جلداول//ص99//منصف شیخ صدوقؒ//ترجمہ محمدحسن جعفریرسول اللہ(ص)کےبعدان کےبارہ جانشین ہوں گے
ہم سےمحمدبن مثنٰی نےبیان کیا،کہایم سےغندرمحمد بن جعفرنےبیان کیا،کہاہم سےشعبہ بن حجاج نےبیان کیا،ان سےعبدالملک نب عمیرنے،انہوں نےجابربن سمرہ سےسنا،کہاکہ میں نےنبی کریم(ص)سےسنا،آپ(ص)نےفرمایاکہ(میری امت میں)بارہ امیرہوں گے،پھرآپ(ص)نےکوئ ایسی ایک بات فرمائ جومیں نےنہیں سنی۔بعدمیں میرےوالدنےبتایاکہ آپ(ص)نےیہ فرمایاکہ وہ سب کےسب قریش خاندان سےہوں گے
کتاب اہلسنت//صحیح بخاری//ص426//ج ہشتم
حضرت جابربن سمرہ کہتےہیں کہ رسول اللہ(ص)نےفرمایا:میرےبعدبارہ(12)امیر(خلیفہ)آئیں گےراوی کہتےہیں کہ پھرآپ(ص)نےکوئ بات فرمائ لیکن میں سمجھ نہیں سکا۔چنانچہ میں نےاپنےساتھی سےپوچھاتواس نےبتایاکہ آپ(ص)نےفرمایا:وہ سب کےسب قریش میں سےہوں گے
ترمذی بارہ امیروالی حدیث کونقل کرنےکےبعدلکھتےہیں کہ"یہ حدیث صحیح ہے"کتاب اہلسنت//جامع ترمذی//ج اول//ص813//دارالاشاعت اردوبازار،یم اےجناح روڈکراچی پاکستان
جابربن سمرہ سےروایت ہےمیں اپنےباپ کےساتھ رسول اللہ(ص)کےپاس گیامیں نےسناآپ(ص)فرماتےتھےیہ خلافت تمام نہ ہوگی جب تک کہ مسلمانوں میں بارہ خلیفہ نہ ہونگےپھرآپ(ص)نےآہستہ سےکچھ فرمایامیں
نےاپنےباپ سےپوچھاکیافرمایا؟انہوں نےکہاآپ(ص)نےیہفرمایاکہ یہ سب کےسب خلیفہ قریش میں سے ہوگے۔
کتاب اہلسنت//صحیح مسلم//ص114//ج پنجم
۔انکےعلاوہ اوربھی کتب اہلسنت میں موجودہے
No comments:
Post a Comment