حضرت جابر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ غیبت زنا سے زیادہ سخت (گناہ) ہے ۔ تو صحابہ نے کہا یارسول اللہﷺ! غیبت زنا سے زیادہ سخت (گناہ) کس طرح ہے؟ تو حضورؐ نے فرمایا آدمی زنا کرتا ہے پھر توبہ کرلیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرماکر اس کو بخش دیتا ہے لیکن غیبت کرنے والے کو خدا وند تعالیٰ اس وقت تک نہیں بخشے گا جب تک اسکو وہ شخص نہ معاف کردے جسکی اس نے غیبت کی ہے۔
مشکواۃ باب حفظ اللسان
No comments:
Post a Comment