عمر بن جمیع نے روایت کی ہے کہ امام ابو عبداللہ جعفر بن محمد علیہ اسلام نے فرمایا:جو شخص ہمارے پاس آئے اور فقہ قرآن اور تفسیر کے بارے میں ہم سے سوال کرے تو ہم اُس کو جواب دیتے ہیں۔ اور اگر کوئی شخص ہمارے پاس آئے اور ان چیزوں کو ظاہر کرئے جن کے پوشیدہ رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ہم اس سے منہ پھیر لیتے ہیں ؛ پس ایک شخص نے آپ علیہ اسلام کی خدمت میں عرض کیا :
میں آپ پر قربان ہو جاوں ۔ میں آپ کی خدمت میں اپنا حال بیان کرنا چاہتا ہوں۔ آپ علیہ اسلام نے فرمایا: اگر تو بیان کرنا چاہتا ہے تو بیان کر۔ اس نے عرض کی: میں ایک مدت سے ایک گناہ میں مبتلا ہوں اور میں اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن ابھی تک اس سے چھٹکارا حاصل نہ کر سکا۔آپ علیہ اسلام نے فرمایا:اگر تو سچ کہہ رہا ہے تو خدا تجھ سے محبت کرتا ہے۔اور تو اس گناہ سے فقط خوف خدا سے ہی چھٹکارا حاصل کر سکتا ھےامالی ۔ ص 31
No comments:
Post a Comment