Thursday, 27 February 2014

حضرت (عج) کے جو مختلف القاب بيان ہوئے ہيں مثلا: مہدي٬ منتظر٬ قاﺋم، اور ولي عصر۔۔۔۔ان کے معاني


آپ کے مشہور القاب مندرجہ ذيل ہيں: مہدي ٬قاﺋم٬ منتظر، بقية اللہ، حجت٬ خلف صالح٬ صاحب الامر، صاحب الزمان، ولي عصر اور ان سب ميں مشہور "مہدي" ہے، يہ سب القاب حضرت کے حوالے سے ايک مخصوص پيغام رکھتے ہيں۔
امام(عج) کو "مہدي" کہتے ہيں کيونکہ آپ سے ايسے ہدايت يافتہ ہيں کہ جو لوگوں کي حق کي طرف راہنمايي کرتے ہيں، "قاﺋم" اس ليے کہتے ہيں کہ آپ حق کے ليے قيام فرمائيں گے، "منتظر" اس ليے کہ سب آپ کي تشريف آوري کے منتظر،"بقية اللہ" يعني آپ تمام الہي حجتوں کا باقي ماندہ اور آخري الہي ذخيرہ ہيں۔"حجت" اس ليے ہيں کہ آپ الله تعالي کي طرف سے اس کي مخلوق پر گواه ہيں۔"خلف صالح" يعني آپ تمام اوليا الہي کے شايستہ جانشين ہيں، "منصور" يعني الله تعالي کي طرف سے آپ کي مدد و نصرت ہوگي، "صاحب الامر" سے مراد کہ الہي حکومت کو برپا کرنے کي ذمہ داري آپ کے دوش مبارک پر ہے،"صاحب الزمان" يا "ولي عصر" سے مراد کہ زمانہ کے تنہا حاکم و رہبر آپ ہي ہيں۔


No comments:

Post a Comment