حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا ایک شخص قنبر رحم اللہ کو گالیاں دے رہا تھا اور قنبر بھی ارادہ کررہے تھے کہ اس کی گالیوں کا جواب دیں پس امیر المومنین علیہ السلام نے آواز دی اے قنبر! اس گالیاں دینے والے کو دفع کرو ،رحمٰن کو خوش کرو ،شیطان کو ناراحت کرو ، اور اپنے دشمن کو سزا دو پس قسم ہے اس ذات کی جس نے دانہ کو شگافتہ کیا اور ننھا سا پودا نکالا حلم کی مثل کوئی چیز اللہ تعالیٰ کو راضی نہیں کرسکتی اور خاموشی سے زیادہ کوئی چیز شیطان کو ناراحت نہیں کرسکتی اور سکوت سے زیادہ کوئی چیز احمق کو سزا نہیں دے سکتی
۔ (امالی شیخ مفید رح:ص195)
No comments:
Post a Comment