-قادرمتعال کاوجود
ہمارا عقیدہ ہےکہ:خدا پوری کائنات کاخالق ہےاس کی عظمت،علم اورقدرت کےآثارکائنات کی تمام موجودات کی جبیں پرنمایاں اورواضح ہیںیہ آثار ہمارےوجود میں،جانداروں اورنباتات کی دنیامیں،آسمان کےستاروں میں،عالم بالامیں،غرض ہرجگہ آشکارہیں۔ہماراعقیدہ ہےکہ:موجودات عالم کےاسرارمیں ہم جسقدرغوروفکرسےکام لیں اسی حساب سےاس ذات پاک کی عظمت،اس کےعلم اورقدرت کی وسعت سےباخبرہوتےجائیں گے۔علم ودانش کی ترقی کی بدولت روز بروزاس کےعلم اورحکمت کےنئےدروازےہم پرکھلتےجاتےہیں۔یہ ہماری فکرکونئی راہیں عطاکرتےہیں۔یہ افکاراس ذات حق سےہمارے والہانہ عشق کاسرچشمہ ثابت ہوں گےاورلحظہ بہ لحظہ اس ذات مقدس سےہمارےقرب کاباعث نیزاس کےنورجلال وجمال میں ہمیں غرقکردینےکاباعث ہوگے۔قرآن کریم میں ارشادہوتاہےکہ"وَفِي الْأَرْضِ آيَاتٌ لِّلْمُوقِنِينَ ﴿٢٠﴾ وَفِي أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ ﴿٢١﴾یعنی یقین کےمتلاشی لوگوں کیلئےزمین میں نشانیاں ہیں اورخودتمہارےوجودمیں(بھی نشانیاں ہیں)۔کیاتم دیکھتےنہیں ہو؟(سورہ ذاریات،آیات 20،21)ایک اورجگہ ارشادہوتاہےکہ" إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِّأُولِي الْأَلْبَابِ ﴿١٩٠﴾ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّـهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَىٰ جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَـٰذَا بَاطِلًا﴿١٩١﴾"یعنی بےشک آسمانوں اورزمین کی خلقت میں اوردن اوررات کےآنےجانےمیں عقل مندوں کیلئے(واضح)نشانیاں ہیں،ان لوگوں
کےلئےجوخداکوکھڑےہوکر،بیٹھےہوۓاورپہلوکےبل لیٹےہوۓیادکرےہیں۔نیزآسمانوں اورزمین کی خلقت کےرازوں میں غوروفکرکرتےہیں(اورکہتےہیں)خدایاتونےانہیں ہرگزفضول پیدانہیں کیا۔(سورہ آل عمران،آیات،190،191)کتاب//ہمارےعقائد(شیعہ عقائد کی مختصروضاحت)//تالیف آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی
No comments:
Post a Comment