صحیح روایت: ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: میں نے ایک دن دوپہر کو نبی کو خواب میں دیکھا، آپ کے بال بکھرے ہوئے اور گرد آلود ہیں۔ آپ کے ہاتھ میں خون کی ایک بوتل ہے۔ میں کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، یہ کیا ہے؟آپ نے فرمایا: یہ حسین رضی اللہ عنہ اور اس کے ساتھیوں کا خون ہے، اسے میں (مقتل گاہ حسین میں) صبح سے اکھٹا کررہا ہوں۔(ابن عباس نے) فرمایا: پھر میں نے اس (خواب کے) وقت کو یاد رکھا تو معلوم ہوا کہ اسی وقت (اور دن) وہ (حسین رضی اللہ عنہ) شہید ہوئے تھے۔
اسے احمد (المسند:242/1 ح 2165 ، 282/1 ح 2553 ۔۔ کتاب فضائل الصحابۃ: 779/2 ح 1381 ) , طبرانی (الکبیر: 110/3 ح 2822) حاکم (397/4، 398 ح8201) , بیہقی (دلائل النبوۃ :471/6) اور ابن عساکر (تاریخ دمشق: 228/14) نے حماد بن سلمۃ عن عمار بن ابی عمار عن ابن عباس کی سند سے روایت کیا ہے۔
٭ اسے حاکم و ذہبی دونوں نے صحیح مسلم کی شرط پر صحیح قرار دیا ہے۔
٭ حافظ ابن کثیر نے کہا: اسے (کتب سبعہ میں سے)صرف احمد نے روایت کیا ہے اور اس کی سند قوی ہے (البدایۃ و النھایۃ: 202/8 )
٭شیخ وصی اللہ بن عباس المدنی المکی فرماتے ہیں :
اس کی سند صحیح ہے۔(تحقیق فضائل الصحابۃ: 779/2)
No comments:
Post a Comment